Urdu

مقتول صحافی ولی کیس کے سابق پبلک پراسکیوٹر نعمت اللہ رندھاوا کا قتل، ایم کیو ایم کے دو کارکنوں کو عمر قید کی سزا

کراچی: انسداد دہشت گردی عدالت نے صحافی ولی بابر قتل کیس سابق پبلک پراسکیوٹر نعمت اللہ رندھاوا کے قتل کیس کا فیصلہ سنادیا اور نعمت رندھاوا کا قتل ایم کیو ایم کے دوکارکنوں پر ثابت ہونے پر ملزمان کاظم رضا اور نعمان کو عمر قید کی سزا سنادی۔ عدالت نے دونوں ملزمان پر تین تین لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔ ملزمان رینجرز نے کراچی آپریشن کے دوران گرفتار کیا تھا اور ملزمان نے رینجرز انٹروگیشن اور جے آئی ٹی کے سامنے قتل کا اعتراف کیا تھا، انسداد دہشت گردی کی عدالت میں کیس کی پیروی رینجرز کے اسپیشل پبلک پراسکیوٹر نے کی، پولیس کے مطابق نعمت رندھاوا کو 2013 میں ناظم آباد کے علاقے میں قتل کیا گیا تھا، عدالت نے کیس میں تین مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ کیس کے اشتہاری ملزمان میں عزیز اللہ،عبداللہ عرف دانش اور غفران عرف سندھی شامل ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close